فیروز خان سے شادی کی خواہشمند سجل علی نے فیروز خان کی شادی کے بعد کرارا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ،کیا کرنے جا رہی ہیں؟جان کرآپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

فیروز خان سے شادی کی خواہشمند سجل علی نے فیروز خان کی شادی کے بعد کرارا جواب ...
فیروز خان سے شادی کی خواہشمند سجل علی نے فیروز خان کی شادی کے بعد کرارا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ،کیا کرنے جا رہی ہیں؟جان کرآپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے سابق دوست فیروز خان کو شادی کرنے پر کرارا جواب دینے کے لیے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیروز خان نے گزشتہ ماہ اپنی بہنوں کی پسند سے علیزے فاطمہ کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کی جس کے سوشل میڈ یا پر خوب چرچے رہے ،اس شادی میں سجل علی کے خاندان میں سے کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا کیونکہ دونوں خاندانوں میں گزشتہ دو سال سے بول چال بند ہے ۔اب سجل علی نے بھی فیروز خان کے خاندان کو جواب دینے کے لیے ایک مشہور شخصیت کے ساتھ جلد شادی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

واضح رہے کہ دو سال قبل سجل علی اور فیروز خان کی دوستی کے بہت چرچے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کے بھی خواہش مند تھے ،اس دوران کئی مرتبہ فیروز خان کی بڑی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی سجل علی کو ”بھابھی“کہہ کر متعارف کرایا تھا ۔لیکن نا معلوم وجوہات کے باعث دونوں میں دوریاں پیدا ہو گئی تھیں ۔

مزید : تفریح