انتہائی کم نرخ پر ’شاہانہ‘ انداز میں سفر، پی آئی اے نے ایسی سہولت متعارف کرا دی کہ ہر کوئی خوشی سے نہال ہو گیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”اب تو سفر پی آئی اے پر ہی کرنا ہے“

انتہائی کم نرخ پر ’شاہانہ‘ انداز میں سفر، پی آئی اے نے ایسی سہولت متعارف کرا ...
انتہائی کم نرخ پر ’شاہانہ‘ انداز میں سفر، پی آئی اے نے ایسی سہولت متعارف کرا دی کہ ہر کوئی خوشی سے نہال ہو گیا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”اب تو سفر پی آئی اے پر ہی کرنا ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور سفری سہولیات میں بھی کافی بہتری لائی گئی ہے لیکن اب انتہائی کم نرخ میں ایسی سروس متعارف کرا دی گئی ہے کہ ہر کوئی خوشی سے نہال ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں کنوارہ پن بیچنا چاہتی ہوں اور مجھے اب تک۔۔۔“ پرتگال کی حسینہ نے کنوارہ پن بیچنے کا اعلان کیا تو اسے کتنے لاکھ ڈالرز کی پیشکش ملی اور وہ کتنی رقم لینا چاہتی ہے؟ تفصیلات نے ہر کسی کا سر شرم سے جھکا دیا 
پی آئی اے کی غیر اعلان شدہ ’ری برانڈنگ‘ کے تحت جہاز کے ڈیزائن میں بھی تھوڑی تبدیلی گئی ہے اور اب کئی سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں اور اب مختلف روٹس پر ”ایگزیکٹو اکانومی کلاس“ بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس میں سفر کرنے والے افراد کم نرخ میں ’بزنس کلاس‘ جیسی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔


پاکستان سے باہر جانے والے افراد ہوں یا پھر مانچسٹر، برمنگھم اور کوالالمپور سے پاکستان آنے والے افراد، سب ہی ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں سفر کر سکتے ہیں جہاں پرتعیش سیٹیں دستیاب ہوں گی اور ٹانگیں پھیلانے کیلئے بھی خوب جگہ ملے گیا جس کے باعث سفر انتہائی آرام دہ ہو گا۔
ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراد کو بزنس کلاس کی سہولیات میسر ہوں گی اور مسافروں کو اضافی سامان کا بونس بھی لے گا جبکہ مخصوص چیک ان کاﺅنٹرز بھی مختص کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ آنے جانے والی پروازوں میں ایگزیکٹو اکانومی کلاس متعارف کروائی تھی تاکہ عمرہ زائرین کو سہولت دی جا سکے لیکن اب دیگر روٹس پر بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔