نیب نے سعد رفیق کے سر پر بم گر ا دیا ،ایسا تہلکہ خیز اعلان کردیا کہ وزیر ریلوے کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے

نیب نے سعد رفیق کے سر پر بم گر ا دیا ،ایسا تہلکہ خیز اعلان کردیا کہ وزیر ریلوے ...
نیب نے سعد رفیق کے سر پر بم گر ا دیا ،ایسا تہلکہ خیز اعلان کردیا کہ وزیر ریلوے کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے سر پر نیب نے بم گرا دیا ،ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ سعد رفیق کے اراضی لین دین میں شکوک شبہات ہیں ،سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف انکوائری میں پیش رفت متوقع ہے ۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے کسی بھی سیاسی رہنما سے متعلق دستا ویزات لیک نہیں کیے ،تحقیقاتی افسران ایمانداری کے ساتھ کام جا ری رکھیں گے او ر حقائق عوام کے سامنے لے کر آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سعدرفیق کے کیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے، سب لوگ کہتے ہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

احد چیمہ کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے، احدچیمہ براہ راست پیراگون کے معاملات میں ملوث رہا، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا، ادائیگی پیراگون کررہاتھا، یہ کیا اتفاق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ احدچیمہ نے بطور ڈی جی پیرا گون سٹی سے فوائدحاصل کیے، احد چیمہ نے ایل ڈی اے سٹی میں بھی پلاٹ لیا، احد چیمہ سرکاری کام کر رہے تھے اور فائدہ فیملی والے اٹھا رہے تھے۔ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ پیراگون نے کیوں ایک بیورو کریٹ کو فائدے پہنچائے، احد چیمہ کی فیملی ممبرز کے اکاو¿نٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کسی خوف کے بغیر اپنا کام جاری رکھے گی اور ہم مختلف کیسز پر توجہ دیں گے اور نتائج حاصل کرنے کے لیے مزید محنت کریں گے ۔واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے جاری تحقیقات میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو طلب کر رکھا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی