مودی کی لندن آمد ،برطانوی پارلیمنٹ کے ہزاروں باہر کشمیریو ں،سکھوں اور پاکستانیوں کا احتجاج

مودی کی لندن آمد ،برطانوی پارلیمنٹ کے ہزاروں باہر کشمیریو ں،سکھوں اور ...
مودی کی لندن آمد ،برطانوی پارلیمنٹ کے ہزاروں باہر کشمیریو ں،سکھوں اور پاکستانیوں کا احتجاج

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لندن آمد پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں کشمیری،سکھ اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل ہیں جبکہ ہاوس آف کامن کے رکن لارڈ نذیر بھی نریندر مودی کے خلاف احتجاج میں شامل ہیں ۔مظاہرین نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں اور شدید نعرے بازی کر رہے ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے نریندر مودی کے حامی بھارتی افراد بھی برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کسی قسم کی بد نظمی سے بچنے کے لیے برطانوی سیکیورٹی اہلکار بھی بڑی تعداد میں موقع پر موجود ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی