چیف جسٹس کو گالیاں نکالنا لیگ کے لیڈر کو مہنگا پڑ گیا ، وزیراعظم نے سخت حکم دے دیا

چیف جسٹس کو گالیاں نکالنا لیگ کے لیڈر کو مہنگا پڑ گیا ، وزیراعظم نے سخت حکم ...
چیف جسٹس کو گالیاں نکالنا لیگ کے لیڈر کو مہنگا پڑ گیا ، وزیراعظم نے سخت حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں ن لیگی ایم این اور ایم پی اے نے اپنے کارکنان کے ساتھ مل کر چیف آف جسٹس کے خلاف انتہائی نازیبا نعرے لگائے جس کے بعد اب ہر طرف غم و غصے کا اظہار کیا جارہاہے تاہم اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کا سخت نوٹس لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اس وقت بیرون ملک دورے پر ہیں جہاں انہیں اس بارے میں عمل ہو ا تو انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ وزیراعظم نے قصور سے ن لیگی کارکن محمد وسیم کے عدلیہ مخالف نعروں پر پارٹی چیف وہپ شیخ آفتاب کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کر دی ہے ۔وزیراعظم کا اس موقع پر کہناتھا کہ انہوں نے پارٹی ڈسپلن کی انتہائی سخت خلاف ورزی کی ہے جس پر چیف وہپ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی کارروائی عمل میں لائیں ۔
اس سے قبل قصورمیں ن لیگی ایم این اے اورایم پی اے سمیت70 سے زائدکارکنان کیخلاف 2مقدمات در ج کر دیے گئے،۔مقدمات کانسٹیبل عبدالرشید اور شہری حبیب الرحمان کی مدعیت میں درج کیے گئے۔مقدمات میں ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم اختراورایم پی اے نعیم صفدرنامزدکیے گئے ہیں۔مقد مے میںچیئرمین بیت المال ناصرمحموداورچیئرمین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمدبھی نامزدہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -