’جن شادی شدہ مردوں کو دل کا دورہ پڑے وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے شادی کا وہ فائدہ بتادیا جو آج تک کبھی کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہوگا

’جن شادی شدہ مردوں کو دل کا دورہ پڑے وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے شادی کا وہ فائدہ ...
’جن شادی شدہ مردوں کو دل کا دورہ پڑے وہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے شادی کا وہ فائدہ بتادیا جو آج تک کبھی کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہوگا

  

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعلیمات میں شادی کی خاص تاکید کی گئی ہے اور اسے ایمان کی تکمیل سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اب سائنسدانوں نے بھی نئی تحقیق میں شادی کے کچھ ایسے فائدے بتا دیئے ہیں کہ شادی کے بغیر عمر گزارنے کے خواہش مند لوگ اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سویڈن کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ”ایسے شادی شدہ لوگ جنہیں ایک بار ہارٹ اٹیک پہلے آ چکا ہو، ان میں دوسرے ہارٹ اٹیک میں محفوظ رہنے کے امکانات غیرشادی شدہ لوگوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی شادی کے کئی طبی فوائد ہیں۔ یہ انسان کو ڈیمینشاسے لے کر ہائی بلڈپریشر تک کئی عارضوں سے محفوظ رکھتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 40سے 76سال کے ان 29ہزار مردوخواتین کا طبی ریکارڈ حاصل کیا جنہیں ایک ہارٹ اٹیک پہلے آ چکا تھا اور پھر اگلے چار سال کے عرصے میں انہیں دوبارہ ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ریکارڈ کے تجزئیے سے معلوم ہوا کہ دوسرے ہارٹ اٹیک میں شرح اموات ان لوگوں میں سب سے زیادہ 18فیصد تھی جو طلاق یافتہ تھے اور اب زندگی بغیر شریک حیات کے گزار رہے تھے۔ایسے لوگ جو شادی شدہ تھے، یا جنہوں نے طویل عرصہ تعلیم حاصل کرنے میں گزارا یا پھر وہ جن کا تعلق امیر گھرانوں سے تھا، ان میں دوسرے ہارٹ اٹیک میں محفوظ رہنے کی شرح سب سے زیادہ تھی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوئیل اوہم کا کہنا تھا کہ ”عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے نقصانات سب کے لیے برابر ہوتے ہیں لیکن ہماری تحقیق میں اس کے برعکس نتائج سامنے آئے ہیں۔ انسان کی ازدواجی حیثیت اس میں سب سے زیادہ عمل دخل رکھتی ہے، اس کے بعد مالی حالت بھی اس پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس