’میری اس لڑکے سے ملاقات ہوئی، تھوڑے دن بعد میں نے بات چیت بند کردی، پھر ایک دن اس نے ایک لفافہ بھیجا، کھول کر دیکھا تو۔۔۔‘ لفافے میں کیا تھا؟ لڑکی کا ایسا انکشاف کہ سوشل میڈیا میدان جنگ بن گیا کیونکہ۔۔۔

’میری اس لڑکے سے ملاقات ہوئی، تھوڑے دن بعد میں نے بات چیت بند کردی، پھر ایک ...
’میری اس لڑکے سے ملاقات ہوئی، تھوڑے دن بعد میں نے بات چیت بند کردی، پھر ایک دن اس نے ایک لفافہ بھیجا، کھول کر دیکھا تو۔۔۔‘ لفافے میں کیا تھا؟ لڑکی کا ایسا انکشاف کہ سوشل میڈیا میدان جنگ بن گیا کیونکہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی انٹرنیٹ پر ایک لڑکے سے ملی اور اس کی کھانے کی دعوت پر چلی گئی۔ دونوں نے ہوٹل میں کھانا کھایا لیکن اس ملاقات میں لڑکی کو لڑکا پسند نہ آیا چنانچہ اس نے وہیں اس تعلق کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جس پر لڑکے نے ایسا کام کر دیا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کی امینڈا برنیٹ نامی اس لڑکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ”ملاقات کے بعد جب مجھے وہ لڑکا پسند نہ آیا اور میں نے تعلق کو ختم کرتے ہوئے اسے آئندہ رابطہ کرنے سے منع کر دیا تو اس کے باوجود وہ اگلے کئی ہفتے تک مجھے پیغامات بھیجتا رہا لیکن میں نے اسے کوئی جواب نہ دیا۔ چند ہفتے تک میری طرف سے جواب نہ پا کر گزشتہ روز اس نے ڈاک کے ذریعے مجھے ہوٹل کا بل بھیج دیا ہے جس میں وہ تمام چیزیں اور ان کی قیمت درج ہے جو میں نے اس کے ساتھ ملاقات میں کھائی تھیں۔“

رپورٹ کے مطابق لڑکے کی طرف سے بھیجے گئے بل کے مطابق امینڈا نے اس ملاقات میں 40ڈالر (تقریباً 4ہزار 600روپے) کا کھانا کھایا۔ لڑکے نے خط میں امینڈا کو لکھا کہ ”اگر تم تعلق ختم کرنا چاہتی ہو تو پھر اپنا بل خود ادا کرو، اور یہ رقم مجھے بھیج دو۔“امینڈا نے جب بل کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو صارفین میں ایک طرح کی جنگ چھڑ گئی اور وہ دو حصوں میں تقسیم ہو گئے۔ایک گروپ کا کہنا ہے کہ لڑکے نے درست کیا ہے، اگر امینڈا نے پہلی ملاقات میں ہی اسے مسترد کر دیا تھا تو اسے اپنے حصے کا بل بھی خود ہی ادا کرنا چاہیے تھا۔ تاہم دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ امینڈا بل کیوں دے، اسے لڑکے نے دعوت دے کر کھانے پر بلایا تھا، اب وہ اسے پسند نہیں آیا تو اس میں امینڈا کا کوئی قصور نہیں۔اس معاملے پر میل آن لائن نے ایک سروے کرایا ہے جس میں 48فیصد کا کہنا ہے کہ امینڈا کو اپنے حصے کا بل دینا چاہیے تھا جبکہ 52فیصد کا کہنا ہے کہ لڑکے نے اسے دعوت پر بلایا تھا لہٰذا پورا بل اسے ہی ادا کرنا چاہیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس