’میں اپنے گھر کے کمرے اُن نوجوان لڑکیوں کو کرائے پر دیتا ہوں جو۔۔۔‘ مالک مکان نے ایسا شرمناک ترین انکشاف کردیاکہ ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ وہ۔۔۔

’میں اپنے گھر کے کمرے اُن نوجوان لڑکیوں کو کرائے پر دیتا ہوں جو۔۔۔‘ مالک ...
’میں اپنے گھر کے کمرے اُن نوجوان لڑکیوں کو کرائے پر دیتا ہوں جو۔۔۔‘ مالک مکان نے ایسا شرمناک ترین انکشاف کردیاکہ ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ وہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں گھر کرائے پر دیئے جاتے ہیں، ان معاہدوں میں لوگ رقم کے عوض دوسروں کو اپنے گھر میں رہائش کی جگہ دیتے ہیں، لیکن برطانیہ میں ایک شخص نے رقم کی بجائے ایسی چیز کے عوض نوجوان لڑکیوں کو گھر کرائے پر دینے کا انکشاف کر دیا ہے کہ ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق سائمن نامی اس شخص نے بتایا ہے کہ وہ ان لڑکیوں کو اپنا خالی گھر کرائے پر دیتا ہے جو کرائے کی بجائے بدلے میں اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر رضامند ہوں۔

سائمن نے ٹی وی میزبان فلپ سکوفیلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک وہ کئی لڑکیوں کو اسی شرط پر اپنا گھر کرائے پر دے چکا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ جب پہلی بارکلاسیفائیڈ ویب سائٹ Craigslistپر اس نے جنسی تعلق کے عوض گھر کرائے پر دینے کا اشتہار دیا تو لڑکیوں کی فون کالز کا تانتا بندھ گیا۔ ان میں ایسی لڑکیاں بھی تھیں جن کی عمریں 16سال سے کم تھیں۔اس کا کہنا تھا کہ ”اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ لڑکیاں اپنی رضامندی کے ساتھ میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی ہیں۔ میں ان کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کرتا۔روزانہ کی بنیاد پر مجھے 15،16سال عمر کی لڑکیوں کی فون کالز آتی ہیں لیکن میں اتنی کم عمر لڑکیوں میں دلچسپی نہیں رکھتا چنانچہ انہیں انکار کر دیتا ہوں۔میں اپنے اس کام میں بالکل دیانتدار رہتا ہوں، میں کسی کرائے دار لڑکی سے جھوٹ نہیں بولتا، میں انہیں بتادیتا ہوں کہ میں شادی شدہ اور بال بچے دار ہوں۔اس کے بعد بھی جو جنسی تعلق کی شرط پر میرے گھر میں رہنا چاہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔“سائمن کے اس انکشاف پر برطانیہ بھر میں اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کلیئرے روانے کا کہنا تھا کہ ”یہ شخص انتہائی غلط انداز میں لڑکیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ میں حیران ہوں کہ آج کے دور میں بھی ایسا ہو سکتا ہے؟“ ماہرہ شاہ نامی لڑکی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ”اگر اس شخص کی کوئی بیٹی ہوتی اور کوئی دوسرا مرد اس کی مجبوری کا اس طرح ناجائز فائدہ اٹھا تا تو پھر یہ شخص کیسا محسوس کرتا؟“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ