پاکستانیوں اور بھارتیوں کی وجہ سے برطانیہ کے شہر میں اس دریا کا رنگ پیلا ہوگیا، ایسی کیا حرکت کی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

پاکستانیوں اور بھارتیوں کی وجہ سے برطانیہ کے شہر میں اس دریا کا رنگ پیلا ...
پاکستانیوں اور بھارتیوں کی وجہ سے برطانیہ کے شہر میں اس دریا کا رنگ پیلا ہوگیا، ایسی کیا حرکت کی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور بھارتیوں کے کھانوں کی ’خوشبو‘سے تو گورے تنگ تھے ہی، اب ان دیسی لوگوں کی وجہ سے برطانیہ کے ایک دریا کا رنگ ہی پیلا ہو گیا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بریڈ فورڈ کے علاقے میں ویسٹ یارکس نامی دریا کے کنارے پاکستانی اور بھارتی خاندان کثیر تعداد میں آباد ہیں، کچھ عرصے سے اس دریا کا رنگ پیلا ہو گیا ہے اور اس کی وجہ ان لوگوں کے سالن اور تڑکے والے کھانے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہ بچے کھچے کھانے اس دریا میں پھینک دیتے ہیں جن کی ’کری‘ کی وجہ سے دریا کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے اوراس کے پانی کے اوپر گھی کی ایک تہہ جم گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں پاکستانیوں اور بھارتیوں کے ہوٹل بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور دریا کے گدلا ہونے کا سب سے بڑا سبب یہی ہوٹل ہیں۔ماہر ماحولیات روب ہیلاویل کا کہنا ہے کہ ”یہ لوگ بچے کھچے کھانے اور اس کی کری کو بے ضرر سمجھتے ہیں اور انہیں دریا میں پھینک دیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ہوٹلوں کے برتن بھی دریا پر لا کر صاف کرتے ہیں۔ ہم جب بھی انہیں اس مسئلے اور اس کے نقصانات کے بارے میں بتاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ سیوریج کے نظام کی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ وہ یہ مانتے ہی نہیں کہ یہ مسئلہ ان کی وجہ سے پیدا ہو رہا ہے۔“

مزید : برطانیہ