فلسطین میں یہودیوں کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی

فلسطین میں یہودیوں کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی
فلسطین میں یہودیوں کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این )فلسطین میں یہودیوں کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔
اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں ملک کی کل آبادی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا کے کہ صہیونی ریاست کی کل آبادی 88 لاکھ 40 ہزار ہے جب ان میں سے یہودیوں کی تعداد 65 لاکھ 89 ہزار ہے۔ یہودی کل آبادی کا 74.5 فیصد ہیں۔یہ رپورٹ فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے موقع پر جاری کی گئی۔ صہیونی ریاست 15 مئی کو یوم آزادی کے طورپر مناتی ہے اور اسے قومی دن قرار دیا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں 18 لاکھ 49 ہزار افراد آباد ہیں۔ ان میں فلسطینی عرب بھی شامل ہیں جو اسرائیل کی کل آبادی کا 20 فیصد ہیں۔ 
دیگر اقوام کے باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار ہے جو کہ کل آبادی کا چار اعشاریہ 6 فیصد ہیں۔ ایک لاکھ 69 ہزار افراد ایسے ہیں جن کے پاس اسرائیل کی شہریت نہیں۔اسرائیل کے ادارہ شماریات کے اندازے کے مطابق سنہ 2048 میں اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ 52 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔اسرائیل میں سنہ 2017 کے دوران ایک لاکھ 77 ہزار بچے پیدا ہوئے جبکہ 41 ہزار نے وفات پائی۔ بیرون ملک سے 28 ہزار یہودی فلسطین میں آباد کیے گئے۔