اہم ترین عرب ملک کی فوج نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ڈرون پکڑلیا،یہ ڈرون طیارہ کس ملک کا تھا ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اہم ترین عرب ملک کی فوج نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ڈرون پکڑلیا،یہ ڈرون طیارہ ...
اہم ترین عرب ملک کی فوج نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ڈرون پکڑلیا،یہ ڈرون طیارہ کس ملک کا تھا ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارت کی فوج نے اپنے اڈوں پر پرواز کرنے والے ڈرون پکڑ لیا ۔متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج میں ڈرون طیاروں کے خلاف دفاع کے مخصوص یونٹ نے منگل کے روز دھماکا خیز مواد سے بھرا ہوا ڈرون طیارہ تحویل میں لے لیا۔ یہ طیارہ یمن کے مغربی ساحل پر سرکاری فوج کے ٹھکانوں کے نزدیک دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ ایران کا تھا اور معائنے کے دوران اس کے اندر سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جو منتخب اہداف کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔

مزید : قومی