اسرائیلی فوج نے فلسطینی چلڈرن پارک چیک پوسٹ میں تبدیل کر دیا

اسرائیلی فوج نے فلسطینی چلڈرن پارک چیک پوسٹ میں تبدیل کر دیا
اسرائیلی فوج نے فلسطینی چلڈرن پارک چیک پوسٹ میں تبدیل کر دیا

  

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این ) اسرائیلی فوج نے فلسطینی چلڈرن پارک چیک پوسٹ میں تبدیل کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے المطار کالونی میں واقع پارک کا گھیرا کیا اور اسے مسمار کرنے کے بعد وہاں پر چیک پوسٹ تعمیرکرنا شروع کر دی۔کفر عقب بلدیہ کے ترجمان راید حمدان نے بتایا کہ صہیونی حکام نے شہدا قلندیہ پارک کے قریب پہلے ہی ایک چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔ اس کی توسیع کے لیے پارک پر قبضہ کرلیا گیا،حمدان نے کہا کہ غصب کردہ پارک کا رقبہ 2000 مربع فٹ ہے۔ تاہم اس سارے پارک کو چیک پوسٹ کے قیام کی آڑ میں فلسطینیوں سے چھین لیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی