سندھ میں تعلیمی سال کا آغاز لیکن زیادہ تر سکولوں میں طلبہ نئی تدریسی کتابوں سے محروم

سندھ میں تعلیمی سال کا آغاز لیکن زیادہ تر سکولوں میں طلبہ نئی تدریسی کتابوں ...
سندھ میں تعلیمی سال کا آغاز لیکن زیادہ تر سکولوں میں طلبہ نئی تدریسی کتابوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ  (سید ریحان شبیر )   سندھ بھر میں ماہ اپریل سے محکمہ تعلیم کے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے مگر سندھ کے اکثر و بیشتر اسکولوں کے طلبہ وطالبات کومحکمہ تعلیم حکومت سندھ کی جانب سے نئی تدریسی کتب نہیں مل سکیں، جس کے باعث بچوں کی تعلیم تدریسی عمل شدید متاثر ہورہا ہے جس کے باعث طلبہ وطالبات کے والدین میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے تفصیلات کےمطابق  سندھ کے اکثر وبیشتر اسکولوں خصوصاً عمرکوٹ ضلع کے تعلیمی اداروں میں نئی تدریسی کتب ونصاب تقسیم نہیں کی جاسکیں  جبکہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں نئے ایڈمیشن شروع ہوچکے ہیں مگر اس وقت سندھ کے تعلیمی اداروں میں نئی تدریسی کتب نہ ملنے کے باعث اسکولوں میں پڑھائی تدریسی عمل شروع نہیں ہوسکا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک کے طلبہ وطالبات میں مفت درسی کتب فراہم کی جاتی ہیں مگر تاحال آج تک سندھ بھر خاص کرکے ضلع عمرکوٹ کے تعلیمی اداروں میں نئی تدریسی کتب کی عدم فراہمی سے طلبہ وطالبات کے والدین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اساتذہ تنظیم پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن  عمرکوٹ کے رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے تعلیمی اداروں میں فوری طور پر تدریسی کتب فراہم کی  جائیں۔