شہر قائد میں 2بچیاں لاپتہ ، پولیس تلاش کرنے میں ناکام 

شہر قائد میں 2بچیاں لاپتہ ، پولیس تلاش کرنے میں ناکام 
شہر قائد میں 2بچیاں لاپتہ ، پولیس تلاش کرنے میں ناکام 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں 2بچیاں لاپتہ ہوگئیں جہیں پولیس تلاش کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رمضان گوٹھ کی رہائشی 2بچیاں 15اپریل سے لاپتہ ہیں جن کاتاحال پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہے۔گمشدہ بچیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 15اپریل کو ہماری بچیاں پڑوسن ’’ سونیا ‘‘ کے گھر جانے کہہ کر گئیں لیکن لوٹ کر واپس نہ آئیں کچھ دیر گزرنے کے بعد ہم نے محلے میں بچیوں کو تلاش کرنا شروع کردیا اور ناکامی پر گمشدگی کی درخواست لے کر متعلقہ تھانے چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانے جا کر ہم نے اپنی فریاد سنائی اور درخواست دی لیکن پولیس نے دادرسی کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا اورتاحال بچیوکو بھی تلاش نہ کرسکی ۔ 

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ورثا کی درخواست پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے پڑوسن ’’ سونیا ‘‘ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات کی تو انہوں نے کہا کہ بچیاں ہمارے گھر آئی تھیں مگر کچھ دیر بعد واپس چلی گئی تھیں۔تاہم گمشدہ بچیوں کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی