یمن،سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں،حوثی کمانڈر سمیت 17 باغی ہلاک
صنعاء(آن لائن)یمن کے شمالی صوبے الجوف کے ضلع المصلوب میں فوج کیساتھ جھڑپوں میں ایک حوثی کمانڈر سمیت 17 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق المصلوب کے2 علاقوں الساقیہ اور اللاسن میں فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان خون ریز لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں حوثی جنگجوؤں کا لیڈر صادق الحاج بن نسعہ اپنے 7 ساتھیوں ہلاک اور متعدد جنگجو زخمی ہوگئے۔10 حوثی جنگجو اسی ضلع کے پہاڑی علاقے حام میں لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری فوج نے اس محاذ پر دو مسلح جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا ہے۔