نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے مانسہر ہ کا جلسہ منسوخ کردیا گیا:سردار یوسف

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے مانسہر ہ کا جلسہ منسوخ کردیا گیا:سردار ...
نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے مانسہر ہ کا جلسہ منسوخ کردیا گیا:سردار یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مانسہرہ کاہونے والے جلسہ منسوخ کردیا گیا،ان کی وطن واپسی پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے جیسے ہی ان کی طبیعت میں بہتری آئے گی نواز شریف واپس آجائیں گے، اس حوالے سے مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کی بحالی اور ملک کی خوشحالی کی تحریک کے روح رواں ہیں۔سردار یوسف کا کہنا تھا کہ میرے یا بیٹے کے پی ٹی آئی سے ر وابط کی باتیں صرف پر وپیگنڈا ہیں،پی ٹی آئی کے پاس امیدوار نہیں، اس لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوچکے ہیں۔