فیس بک پر لائیک بٹن کے ساتھ یہ کام کرنا غیر اسلامی ہے‘ مصر کے مفتی نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ دنیا میں کھلبلی مچا دی

فیس بک پر لائیک بٹن کے ساتھ یہ کام کرنا غیر اسلامی ہے‘ مصر کے مفتی نے ایسا ...
فیس بک پر لائیک بٹن کے ساتھ یہ کام کرنا غیر اسلامی ہے‘ مصر کے مفتی نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ دنیا میں کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہر ہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر آپ ہر روز کئی بار ’لائیک بٹن‘ استعمال کرتے ہوں گے۔ آپ شوق سے یہ کام جاری رکھئے لیکن جھوٹے لائیکس سے گریز کیجئے کیونکہ مصر کے مفتی اعظم نے فیس بک لائیکس خریدنے کے عمل کو حرام قرار دے دیا ہے۔ ان کی رائے میں یہ عمل فراڈ اور دھوکہ بازی ہے۔ 
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرینڈ مفتی شوقی علام نے یہ فتویٰ دارالافتاء کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ کسی کو اس بات کے لئے رقم ادا کرنا کہ وہ آپ کی کسی پوسٹ کو لائیک کرے حرام عمل ہے کیونکہ یہ دھوکہ بازی کے زمرے میں آتا ہے۔
یقیناً اس فتوے کا موضوع مصنوعات وغیرہ کی پرموشن کے لئے جھوٹے لائیکس حاصل کرنے جیسا عمل ہے۔ آج کل سوشل میڈیا پر یہ رجحان بہت عام ہو چکا ہے کہ لوگ اپنی مصنوعات، یا بعض اوقات اپنی ذات، کی جھوٹی مدح و توصیف کرواتے ہیں اور اس مقصد کے لئے لوگوں کو رقم دی جاتی ہے تا کہ وہ ان کے لئے جھوٹے لائیکس کریں۔ اب تو سنا ہے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لئے سیاسی پارٹیاں بھی اپنے مؤقف اور امیدواران کے لئے جعلی لائیکس بڑے پیمانے پر خریدتی ہیں، جو یقیناًفراڈ اور کھلی دھوکہ بازی ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -