پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئر مین عمر سیف کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے بڑا اعزاز ،جان کر ہر پاکستانی کو فخر ہو گا

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئر مین عمر سیف کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے بڑا اعزاز ...
پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئر مین عمر سیف کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے بڑا اعزاز ،جان کر ہر پاکستانی کو فخر ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پوری دنیا میں شہرت یافتہ پاکستانی کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر عمر سیف کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو چیئر کا رکن مقرر کردیا گیا ،انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ڈویلپمنٹ کے میدان میں یونیسکو چیئر کا رکن مقرر کیا گیا ہے ۔عمر سیف کا کہنا ہے کہ یونیسکوچیئرسے پاکستان آئی سی ٹی ڈی کا عالمی مرکزبنے گا،یونیسکوچیئرملنا مسائل بذریعہ ٹیکنالوجی حل کرنے کی ہماری کوششوں کااعتراف ہے۔

تفصیل کے مطابق آئی سی ٹی ڈی کے میدان میں یہ پہلی بین الاقوامی یونیسکو چیئر ہے جو انفار میشن اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے کر جائے گی ۔عمر سیف پاکستان کی سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں تمام پبلک سیکٹرز آئی ٹی پراجیکٹس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔وہ میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کیمبرج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں ۔وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کا شمار دنیا کے 35بڑے انوویٹر میں ہوااور انہیں2010میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ینگ گلوبل لیڈر کا ایوارڈ بھی ملا ۔ڈاکٹر عمر سیف گوگل فیکلٹی ریسرچ ایوارڈ،مارک وائزر ایوارڈ ،ایم آئی ٹی ٹیکنو ویٹر ایوارڈ اور مائیکرو سوفٹ ریسرچ ڈیجیٹل انکلیوژن ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد پاکستانی بھی ہیں ۔انہیں2017میں برٹش کونسل آوٹ سٹینڈنگ الومنی ایوارڈ بھی ملا ہواہے ۔ڈاکٹر عمر سیف کو حکومت پاکستان کی جانب سے 2014میں ستارہ امتیاز سے بھی نواز ا گیا جبکہ 2014سے 2018تک کی با اثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں بھی شامل رہے ہیں ۔

ڈاکٹر عمر سیف کو یونیسکو چیر کا رکن مقرر ہونے پر بین الاقوامی ماہرین نے مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ یونیسکوچیئرپاکستان کے لیے بڑے فخرکی بات ہے، اس اقدام سے پاکستان آئی سی ٹی ڈی میں سینٹرآف ایکسیلنس بنے گا۔

مزید : قومی