کشمیری قیدیوں کی حالت زار تشویشناک،بھارت سیاسی انتقام گیری کا رویہ اپنا رکھا ہے: سید علی گیلانی 

کشمیری قیدیوں کی حالت زار تشویشناک،بھارت سیاسی انتقام گیری کا رویہ اپنا ...
کشمیری قیدیوں کی حالت زار تشویشناک،بھارت سیاسی انتقام گیری کا رویہ اپنا رکھا ہے: سید علی گیلانی 

  

سرینگر(اے این این ) کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیرمین سید علی گیلانی نے ریاست اور ریاست سے باہر جیلوں میں مقید حریت پسند اسیران کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ان حریت پسندوں کو جیلوں کے اندر ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں علی گیلانی کا بھارت کے ارباب اقتدار کو متنبہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ جموں کشمیر کے حریت پسند اسیران زندان ضمیر کے قیدی ہیں، انہیں حق خودارادیت کا جمہوری سیاسی اور پرامن مطالبہ کرنے کی پاداش میں قیدوبند کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور ان کی تاریخ زندگی میں کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ ثابت نہیں ہوسکا ہے اور ہمارے جملہ اسیران زندان اپنے سماج کے معزز اور ذی احترام شخصیتیں ہیں، جن کا واحد قصور یہ ہے کہ وہ اپنے پیدائشی حق آزادی کا پرامن مطالبہ کررہے ہیں۔ حریت رہنما نے قیدیوں کے حقوق کے حوالے سے کہا کہ بھارت کی انتظامیہ کا ظالمانہ اور جابرانہ سلوک انسانی حقوق کے بین الاقوامی چارٹر کے قواعد وضوابط کے منافی ہے۔

مزید : قومی