نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ3مئی کو آپریشنل ہوگا

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ3مئی کو آپریشنل ہوگا
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ3مئی کو آپریشنل ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں نیا سٹیٹ آف دی آرٹ” نیواسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ“3مئی کو آپریشنل ہوگا،اس سے قبل یہ تاریخ20اپریل تھی۔

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تین مئی سے ڈومیسٹک اور فارن فلائٹس لینڈ کرسکیں گی جس کے لئے متعلقہ ائیر لائنز کو احکامات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

خیال رہے اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ ہر لحاظ سے ملک میں موجود باقی تمام ہوائی اڈوں سے نہ صرف بڑا ہے بلکہ جدید ترین بھی ہے۔جس میں پندرہ ایئر برجز ہیں جن کی مدد سے مسافر طیاروں پر سوار یا اتر سکیں گے۔ چار منزلہ ٹرمینل کی عمارت میں نچلی منزل پر آمد جبکہ اوپر والی منزل پر روانگی ہے جبکہ درمیانی منزل پر فوڈ کورٹ، سینیما اور دوسری سہولیات موجود ہیں۔یہ پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے جو کہ خالی زمین پر ازسر نو تعمیر کیے جانے والا ہوائی اڈہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں اس سے قبل کوئی بھی بین الاقوامی ائیر پورٹ نئے سرے سے تعمیر نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایک بین الاقومی ائیر پورٹ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔اس لحاظ سے اس ائیر پورٹ کی تعمیر اور بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل سے اس ائیر پورٹ تک منتقلی پاکستان کی ہوابازی کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ اس ائیر پورٹ میں سالانہ نوے لاکھ مسافروں کو ہینڈل کرنے کی سہولت موجود ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد