کلثوم نوازکی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت قرار

کلثوم نوازکی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت قرار
کلثوم نوازکی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت قرار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

نجی چینل”اے آر وائی نیوز“کے مطابق کلثوم نوازکی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا جب کہ فریقین کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کلثوم نوازکریمنل ریکارڈرکھتی ہیں اور 62 اور 63 پرپوری نہیں اترتیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ این اے120میں مہم کے د وران مریم نوازنے کروڑوں روپے خرچ کیے جب کہ کلثوم نوازبیماری کے باعث تاحال اپنے عہدےکاحلف نہیں اٹھاسکیں ہیں۔

عدالت کی جانب سے فریقین وفاق،چیف الیکشن کمشنر،اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد