عدلیہ مخالف ریلی ،پولیس نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ،ایم پی اے سمیت 50کارکنان کو حراست میں لے لیا

عدلیہ مخالف ریلی ،پولیس نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ،ایم پی اے سمیت 50کارکنان ...
عدلیہ مخالف ریلی ،پولیس نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ،ایم پی اے سمیت 50کارکنان کو حراست میں لے لیا

  

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصو ر میں عدلیہ مخالف تقاریر اور معزز ججز کو مغلظات بکنے پر مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ،ایم پی اے سمیت 50افراد کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے وسیم اختر شیخ کو کشمیر سے گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، رکن قومی اسمبلی پر عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ایم پی اے نعیم صفدر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ قصور میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے نہ صرف عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں بلکہ نازیبا نعرے بھی لگوائے۔ عدلیہ مخالف ریلی میں (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم  صفدر انصاری بھی شریک ہوئے جنہوں نے شرکا کے ساتھ مل کرعدلیہ کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی گئی تھی ۔

مزید : قومی