بھارت، باراتیوں کا منی ٹرک دریا میں جاگرا 21افراد ہلاک12زخمی

بھارت، باراتیوں کا منی ٹرک دریا میں جاگرا 21افراد ہلاک12زخمی
بھارت، باراتیوں کا منی ٹرک دریا میں جاگرا 21افراد ہلاک12زخمی

  

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں باراتیوں کو لے جانیوالا منی ٹرک پل سے نیچے گر گیا جسکے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے ۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع سید ہائی میں دریائے سون پر اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں باراتیوں کو لیے جانیوالا منی ٹرک پل سے دریا میں جاگرا حادثے کے نتیجے میں 21ہلاک جبکہ 12زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے حادثے اور اسکے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، یہی نہیں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی