سعودی عرب میں سینما کی واپسی ہالی ووڈ کی ”بلیک پینتھر“سے کر دی گئی

سعودی عرب میں سینما کی واپسی ہالی ووڈ کی ”بلیک پینتھر“سے کر دی گئی
سعودی عرب میں سینما کی واپسی ہالی ووڈ کی ”بلیک پینتھر“سے کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)چالیس سال کی طویل پابندی کے بعد آخر کار سعودی عرب میں آج بدھ کو سنیما کی واپسی ہوگئی ہے، سعودی شہری سکرین پر دنیا بھر میں بلاک بسٹر فلم” بلیک پینتھر“ دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے برس مملکت کے کئی شہروں میں سینما ہاوسز میں فلموں کی نمائش کھولنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد پہلا شو آج دارلحکومت ریاض میں دکھایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت میں بے پناہ اصلاحات لاکر دنیا کے سامنے سعودی عرب کا ایک زیادہ روشن چہرہ پیش کیا ہے، اسی سلسلے میں انھوں نے چار عشروں سے بند سعودی سینما کو بھی بحال کردیا ہے۔


سعودی سینما میں پہلی فلم کے طور پرمارولزکی بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کو منتخب کیا گیا ہے جس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے اور اب تک اوتار کے بعد دوسری تیزترین بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔
سعودی حکومت اس فلم کے بعد”ریمپیج“اور ”ایونیجرز“شائقین کو دکھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سینما کو ری لانچ کرنے والی کمپنی اے ایم سی ملک میں 40کے قریب سینما 15شہروں میں بنانے کا پلان رکھتی ہے ،جبکہ آئندہ پانچ سالوں میں یہ تعداد بڑھ کر50-100تک پہنچ جائے گی جو25کے قریب شہروں پر محیط ہوگی۔ملک میں پہلی فلم بلیک پینتھر کو منتخب کرنے کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فلم کا بزنس دیکھ کر منتخب کیا گیا ہے امید ہے فلم یہاں بھی اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -