ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہورہے: وائٹ ہاؤس

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہورہے: وائٹ ہاؤس
ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہورہے: وائٹ ہاؤس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہورہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں تک مذاکرات کا تعلق ہے تو انتظامیہ نے شمالی کوریا کیساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرت تو ضرور کئے تاہم صدر ٹرمپ اور پیانگ یانگ کے رہنما کے درمیان کوئی براہ راست مذاکرات نہیں ہورہے ۔ واضح رہے کہ وائیٹ ہاؤس کا یہ بیان ایک ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب کے دوران یہ اشارہ دیا کہ انکے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات پہلے ہی ہورہے ہیں۔