دبئی میں پینا سونک کے 100ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد ، گاہکوں کیلئے مزید نئی اور جدید پراڈکٹس متعارف کرواتے رہیں گے : مینجنگ ڈائریکٹر پی ایم ایم اے ایف کا عزم

دبئی میں پینا سونک کے 100ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد ، گاہکوں ...
دبئی میں پینا سونک کے 100ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد ، گاہکوں کیلئے مزید نئی اور جدید پراڈکٹس متعارف کرواتے رہیں گے : مینجنگ ڈائریکٹر پی ایم ایم اے ایف کا عزم

  

دبئی سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )100ویں یوم تاسیس کے موقع پر پینا سونک کی مشرق وسطیٰ اور افریقی مارکیٹنگ’پی ایم ایم اے ایف‘ کی جانب سے دبئی میں انتہائی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کی نئی پراڈکٹس کی نمائش بھی کی گئی جبکہ اس موقع  پر پی ایم ایم اے ایف نے اعلان کیا کہ کمپنی مشرق وسطیٰ میں اپنی توقعات کے مطابق ترقی کر رہی ہے مزید ترقی کی امید رکھتی ہے،مینجنگ ڈائریکٹر نے جلد ہی رمضان اور عید کمپین شروع کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کو بہتر زندگی دینے کا عہد پورا کرتے ہوئے ہم نئی پراڈکٹس متعارف کرواتے رہیں گے جو خطے کی ضروریات کے عین مطابق ہو ں گی ۔

دبئی میں ڈیلرز کی سالانہ تقریب میں پی ایم ایم اے ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر نے ’ہیروکی سوئی جیما‘نے کمپنی کے جدت کے وسیع ورثے اور اس کی ترقی کی رفتار کو 2018 میں بھی برقرار رکھنے کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ پینا سونک کیلئے سرمایہ کاری کیلئے اہم ترین مارکیٹ بنتی جارہی ہے ، گزشتہ 100 سالوں کے دوران اپنی طاقت اور قیادت کو ثابت کر نے بعد ہم واقعی خود کار الیکٹرانکس ٹیکنالوجی کے قیام میں بہت آگے آ چکے ہیں ۔ایک صدی کے طویل تجربے اور مسلسل کچھ نیا کرنے کی صلاحیت کے باعث ہمیں یقین ہے کہ پینا سونک آئندہ سوسال بھی اپنا آپریشن اسی طرح کامیابی کے ساتھ جاری رکھے گی  اور ہم اپنے انتہائی قابل جاپانی کاریگروں اور اپنی ساکھ کی بدولت نئی چیزیں بنا کر اسی طرح مستقبل کی تشکیل میں اہم کر دار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب سے کمپنی کا قیام عمل میں آیا ہے اس وقت سے لے کر اب تک ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ’ہمارے گاہگ ہمارے کاروبار کی کی بنیادی اور پہلی ترجیح ہیں ،ہم اپنے کسٹمرز کی وقت کے ساتھ بدلتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی چیزیں متعارف کروا کر انہیں بااختیار بنانے کا عہد رکھتے ہیں جبکہ ہم مقامی مارکیٹس کو بھی مد نظر رکھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں ‘۔

ان کا کہناتھا کہ آئندہ کامیاب سال کیلئے ٹھوس بنیاد قائم کرتے ہوئے پینا سونک اپنی مارکیٹنگ کمپین جاری رکھے گا اور جلد ہی ہم رمضان اور عید کمپین شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں ہم اپنی سب سے بہترین کچن اور خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے استعمال ہونے والے سازوسامان کی نمائش کریں گے ۔کمپنی اپنے گاہکوں کے ساتھ بہترین زندگی فراہم کرنے کے عہد کے مطابق نئی بہترین جاپانی کوالٹی کی چیزیں متعارف کرواتی رہے گی جو کہ خطے کے حساب سے سب سے بہتر ہو ں گی ۔

اسی سلسلے میں تقریب میں پینا سونک کی جانب سے اپنی نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے بنے مختلف اقسام کے کئی پراڈکٹس کی نمائش بھی کی گئی جس میں B2Bاور B2C دونوں شامل ہیں ۔ان پراڈکٹس میں 77” 4K PRO HDR TH-77EZ1000M OLED TV، wall type CS-C24TKF-2 جیٹ سٹریم ایئر کنڈیشنر ، SC-UA7GS-K آل ان ون اربن آڈیو سسٹم ، LUMIX DC-GH5S C4K مرر لس کیمرہ ، VXL95 ایئر پیوریفائر ، NN-CD997 انورٹر مائیکرو یو اوون ، MK-ZJ3500 میٹ گرائنڈر ، NR-F681GT XE ملٹی ڈور ریفریجریٹر ، NA-S168X1HPE واشنگ مشین ، MC-CL565K147 ویکیوم کلینر ، NI-JU700CNTH استری ، ES-LV9Q شیور ، EH-NE84 ہیئر ڈرائیرر شامل ہے ۔

مزید : بزنس /سائنس اور ٹیکنالوجی