برطانوی ملکہ الزبتھ نے 33 سالہ پوتے ہیری کو دولت مشترکہ کا سفیر مقررکردیا

برطانوی ملکہ الزبتھ نے 33 سالہ پوتے ہیری کو دولت مشترکہ کا سفیر مقررکردیا
برطانوی ملکہ الزبتھ نے 33 سالہ پوتے ہیری کو دولت مشترکہ کا سفیر مقررکردیا

  

لندن (این این آئی)برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنے 33 سالہ پوتے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کیلئے یوتھ ایمبسڈر مقرر کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ پرنس ہیری کا پہلا اعلیٰ درجے کا عوامی کردار ہو گا جس میں وہ اپنی ہونے والی بیگم کے ہمراہ نوجوانوں کو برطانوی دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں اور انہوں نے یوتھ ایمبسڈر کی ذمہ داری پرنس ہیری کو سونپی ہے۔شہزادہ ہیری نے کامن ویلتھ کے افتتاحی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ نوجوانوں کیلئے دولت مشترکہ کے سفیر کے طور پر ان یہ کام اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کے خیالات، مسائل اور امیدوں کو سنا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہونے والی اہلیہ بھی اس کام میں ان کے ساتھ شریک ہوں گی۔

مزید : بین الاقوامی