فہیم اشرف نے پاکستان کے لیے بڑی قربانی دے دی ،نوجوان کرکٹر نے کیا چیز قربان کی ؟جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

فہیم اشرف نے پاکستان کے لیے بڑی قربانی دے دی ،نوجوان کرکٹر نے کیا چیز قربان ...
فہیم اشرف نے پاکستان کے لیے بڑی قربانی دے دی ،نوجوان کرکٹر نے کیا چیز قربان کی ؟جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راونڈر فہیم اشرف نے قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث انگلش کاونٹی کلب سے معاہدہ ختم کر دیا۔فہیم اشرف کو انگلش کاونٹی کرکٹ کلب کی جانب سے 14 ٹی ٹوئنٹی اور دو 4 روزہ میچ کھیلنے تھے لیکن وہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث اس معاہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں سال جولائی سے ستمبر تک ایشیا کپ اور ایک تین ملکی سیریز کھیلنی ہے جب کہ انگلش کاو¿نٹی سیزن بھی جولائی سے ستمبر تک ہی شیڈول ہے۔نوجوان کھلاڑی کو حال ہی میں دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے بھی 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فہیم اشرف اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے باعث بنگلہ دیش پریمیر لیگ کا معاہدہ ترک کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل