قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا :چینی صدر 

قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا :چینی صدر 
قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا :چینی صدر 

  

بیجنگ (آئی این پی)چینی صدر مملکت شی جن پنگ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کاقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ قومی سلامتی کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ عوام کی سلامتی ، سیاسی سلامتی اور قومی مفادات کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کیمشترکہ مستقبل والے معاشرے کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کرے گا، سیاسی اور قومی سلامتی کے نظام کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے بہتر بنایا جائے گا، تحفظ اور سلامتی کے شعبے میں پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنایا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی