متنازع علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں: ملیحہ لودھی

متنازع علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں: ملیحہ لودھی
متنازع علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں: ملیحہ لودھی

  

نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی کونسل میں ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میانمار سے پاکستان کے پڑوس تک ریاستی اور غیر ریاستی عناصر جنسی زیادتیوں میں ملوث ہیں، آبادی کو خوفزدہ کرنے کے لیے جنسی زیادتیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والے اکثر انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے۔

مزید : بین الاقوامی