گزشتہ سینیٹ الیکشن میں بھی ہماری پارٹی نے ووٹ بکنے کی جانب توجہ مبذول کروائی تھی:چوہدری محمد سرور

گزشتہ سینیٹ الیکشن میں بھی ہماری پارٹی نے ووٹ بکنے کی جانب توجہ مبذول کروائی ...
گزشتہ سینیٹ الیکشن میں بھی ہماری پارٹی نے ووٹ بکنے کی جانب توجہ مبذول کروائی تھی:چوہدری محمد سرور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی نے گزشتہ الیکشن میں بھی ووٹ بکنے پر توجہ دلائی جس پر کسی نے کوئی کام نہیں کیا،لیکن اس بار عمران خان نے کارروائی کرکے سب کو بتا دیا کہ پارٹی کیسے چلاتے ہیں۔

نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہد ری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بارہا پیسہ چلنے کا کہا لیکن کسی بھی سیاسی جماعت نے ضمیرفروشوں کیخلاف کبھی کارروائی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ووٹ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور انہوں نے یہ کرکے دکھا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبرپختونخوامیں ہمیں 8 سیٹیں ملنی چاہیے تھیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا،کیونکہ ہمارے چند لوگوں نے پارٹی سے دغا کیا۔

خیال رہے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کرنے پر پارٹی کے بیس ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں موثر جواب نہ دینے پر پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد