افغان پولیس کو کھانا،پانی فراہم کرنے پرداعش نے 12سالہ بچے کو پھانسی دے دی 

افغان پولیس کو کھانا،پانی فراہم کرنے پرداعش نے 12سالہ بچے کو پھانسی دے دی 
افغان پولیس کو کھانا،پانی فراہم کرنے پرداعش نے 12سالہ بچے کو پھانسی دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)مقامی پولیس کی مدد کرنے کے الزام پر، داعش کے شدت پسندوں نے شمالی افغانستان میں ایک 12 برس کے لڑکے کو پھانسی دے دی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات حکومت افغانستان کے ایک اعلیٰ اہلکار نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،لڑکے پر الزام تھا کہ اْس نے شمالی صوبہ جوزجان میں افغان پولیس کی مقامی چوکی کو پانی اور کھانا فراہم کیا تھا۔صوبہ جوزجان کے گورنر لطف اللہ عزیزی نے بتایاکہ بظاہر یہ بچہ اپنے بہنوئی کی مدد کر رہا تھا، جو مقامی افغان پولیس کے اہل کار ہیں، جو ضلع کوٹہ اوستی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے تھے۔بقول اْن کے یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ داعش کے شدت پسندوں نے شہری آبادی کے خلاف اس قسم کے مظالم ڈھائے ہوں۔ اس سے قبل وہ خواتین تک کو پھانسی دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کا مشرقی صوبہ ننگرہار دولت اسلامیہ کا سرگرم ٹھکاہ جانا جاتا ہے، جہاں یہ گروپ 2015ء میں نمودار ہوا۔اِن سالوں کے دوران گروپ نے شمال تک کے کئی مقامات پر اپنی گرفت تیز کی ہے، خاص طور پر صوبہ اجوزجان میں۔صوبائی حکام نے بتایا کہ گروپ شمالی جوزجان میں بھرتیاں کرتا رہا ہے۔