جرمنی کا ورکرزیونین سے 23لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ

جرمنی کا ورکرزیونین سے 23لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ
جرمنی کا ورکرزیونین سے 23لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ

  

برلن(این این آئی)جرمن حکومت آئندہ2برسوں کے دوران ملک کے23لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اوسطاً 7.5 فیصد اضافے پر رضا مند ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر اور ورکرز یونین ویرڈی کی طرف سے اس بات کا اعلان ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ویرڈی رواں برس تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی تھی اور اسی سلسلے میں حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور ایئرپورٹس سمیت متعدد شعبوں میں ہڑتالیں بھی ہوئی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی