لاہور ہائیکورٹ،خواجہ سعداورسلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرآج سماعت ہوگی

لاہور ہائیکورٹ،خواجہ سعداورسلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرآج سماعت ہوگی
لاہور ہائیکورٹ،خواجہ سعداورسلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرآج سماعت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خواجہ سعداورسلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرآج سماعت ہوگی ،جسٹس ملک شہزاداحمدپرمشتمل 2 رکنی بنچ کی سماعت کرےگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعداورسلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی ،خواجہ برادران نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے پیراگون ہاو¿سنگ سکینڈل میں گرفتارکیا،نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا،خواجہ برادران کا کہنا ہے کہ نیب کی تفتیش میں تعاون اورتمام ریکارڈفراہم کیا،درخواست میں استدعا کیا گیا ہے کہ عدالت ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کاحکم دے۔