ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعرات کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعرات کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعرات کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
18اپریل جمعرات۔ پرانا بل ادا کر دیا جائے گا لوگ اپنے پرانے قرضے اتارنا شروع کر دیں گے ۔بیرون ملک سے ملنے والی ایک فون کال سے سمندر پار سفر کا امکان ہے۔

ثور
18اپریل جمعرات۔ جو چیز نامعلوم اور قیمتی تھی اس پر مزید روشنی پڑے گی۔ آپ جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ۔صحت کا خیال رکھیں۔

جوزا
18اپریل جمعرات۔ وقت کی اہمیت جان کر حیرت ہوگی اس لئے لکھنے اور پڑھتے رہیں۔ محبوب معمہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرے گا۔ محبت کے متعلق راز افشاء ہونے کا اندیشہ ہے۔

سرطان
18اپریل جمعرات۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ تفریحی پروگرام پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ نئی سرمایہ کاری کا رجحان ہوگا۔

اسد
18اپریل جمعرات۔ بعض نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ التواء میں پڑے ہوئے کام نئے سرے سے انجام دے سکیں گے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت خاص احتیاط کریں۔

سنبلہ
18اپریل جمعرات۔ فیشن اور خبروں پر توجہ رہے گی۔ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ شریک حیات اور محبوب آپ کی زندگی میں بڑی اہمیت اختیار کر جائیں گے۔

میزان
18اپریل جمعرات۔ کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔ حلقہ احباب میں آپ کی عزت و اہمیت بڑھے گی۔ دوسروں سے لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔

عقرب
18اپریل جمعرات۔ گھر میں تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ گھریلو مسائل حل ہو سکیں گے۔ آمدن میں اضافہ کے طریقے ڈھونڈنے میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

قوس
18اپریل جمعرات۔ مقدمہ بازی سے بچنے کی کوشش کریں۔ کارکن ساتھیوں کی شکایت سے پریشان نہ ہوں۔ آپ کا حوصلہ بلند ہوگا۔ بیرونی دباؤ برقرار رہے گا۔

جدی
18اپریل جمعرات۔ مقامی ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے امور میں دلچسپی لیں اس بات پر غور کریں کہ آپ بچوں اور پڑوسیوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

دلو
18اپریل جمعرات۔ اہل خانہ جو چاہتے ہیں لوگ اس کے برعکس چاہتے ہیں۔ محبوب کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔اپنے گھر اور خاندان کی حفاظت پر توجہ رہے گی۔

حوت
18اپریل جمعرات۔ چڑچرے پن کی عادت کو تعمیری اندازی میں تبدیل کر دیں۔ پس منظر میں سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ نفسیاتی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔