خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع
خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزہ کی توسیع کردی گئی ،عدالت نے خواجہ برادران کو دوبارہ 2 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور ملزموں کو دوبارہ 2 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔