سپریم کورٹ ،شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی اپیل پر سماعت،نعیم بخاری نے التواکی درخواست واپس لے لی

سپریم کورٹ ،شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی اپیل پر سماعت،نعیم بخاری ...
سپریم کورٹ ،شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی اپیل پر سماعت،نعیم بخاری نے التواکی درخواست واپس لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی اپیل پر سماعت جاری ہے، نیب کے وکیل نعیم بخاری نے التواکی درخواست واپس لے لی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور فوادحسن فواد کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے ،نعیم بخاری نے التوا کی درخواست واپس لے لی ۔نعیم بخاری نے کہا کہ التوا کی درخواست دینے کے باوجود عدالت کے سامنے حاضر ہوں ،میں نے آج ڈاکٹر سے ملاقات کیلئے وقت لے رکھا ہے ، سوشل میڈیاپرمیرے خلاف غلط خبریں چلائی گئیں،میں کیس کی تیاری کیساتھ آج حاضر ہوں ۔