وسیم اکرم کھل کر وزیراعظم عمران خان کیخلاف میدان میں آگئے

وسیم اکرم کھل کر وزیراعظم عمران خان کیخلاف میدان میں آگئے
وسیم اکرم کھل کر وزیراعظم عمران خان کیخلاف میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے پلان کی کھل کر مخالف کر دی اور کہا ہے کہ  پاکستان میں صرف آسٹریلیا والا ریجنل ٹیموں کا سسٹم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، آسٹریلیا کی آبادی 2 کروڑ جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے۔

تفصیل کے مطابق وسیم اکرم نے کہا ہے کہ  آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پاکستان میں نافذ نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے  ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد کم نہیں بلکہ زیادہ ہونی چاہیئے۔ کوئٹہ میں پی سی بی کی گورننگ باڈی کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہاکہ آج پی سی بی کی میٹنگ میں جو کچھ ہوا، اس پر افسوس ہے،پوری دنیا ورلڈ کپ کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کررہی ہے اور یہاں دوسرا ہی تماشا لگا ہے ، ساری دنیا ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہے اور شائقین کرکٹ کو پتا ہے کہ ٹیم کا اعلان کب ہوگااور ہم یہاں کسی اور ہی بحث میں لگے ہوئے ہیں،ہر کھلاڑی کے لیے فٹنس ٹیسٹ کامیعار ایک جیسا ہونا چاہئے اور ایسا نہ ہو کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے بھی سکواڈ کا حصہ بن جائیں۔وزیراعظم کے قریبی ساتھی وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہو گئی تو کیا ہو گا، معلوم نہیں ایسا فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے، پوری دنیا میں اس کا غلط تاثر جا رہا ہے،اب یہی دیکھنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اس معاملے پر کیا ردعمل آتا ہے۔

 ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تقرری کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وسیم خان نوجوان ہے اور ان میں ٹیلنٹ بھی موجود ہے، ہمیں ان کو ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں  وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا کرکٹ کمیٹی بھی ہے؟، مجھے تو نہیں پتا کہ کوئی کرکٹ کمیٹی بھی ہے،میں کرکٹ کمیٹی میں ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے کچھ معلوم نہیں ۔

مزید :

کھیل -