ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا

ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا
ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءاور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا، سلیکٹرز نے دورہ انگلینڈ کیلئے 17 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جبکہ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان ہو گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور جنید خان کے درمیان سخت مقابلہ ہے، محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع ملے گا، اگر وہ پرفارم کرنے میں کامیاب رہے تو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر عابد علی اور فاسٹ باﺅلر محمد حسنین نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور دونوں ہی کھلاڑیوں کا 2 روز قبل فٹنس کا لیول بہتر نہیں آیا تھا جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم کا فٹنس ٹیسٹ بھی آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ قومی سکواڈ کپتان سرفراز احمد، امام الحق ، فخر زمان، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، جنید خان ، عماد وسیم، محمد حفیظ اور محمد حسنین پر مشتمل ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہو گا، میگاایونٹ کیلئے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ جنوبی افریقہ، سری لنکا ، افغانستان اور پاکستان نے تاحال اعلان کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -