پی ٹی آئی کی سونامی ملکی ترقی کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی،8 ماہ میں پاکستان 8 برس پیچھے دھکیل دیاگیا، سعدرفیق

پی ٹی آئی کی سونامی ملکی ترقی کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی،8 ماہ میں پاکستان 8 برس ...
پی ٹی آئی کی سونامی ملکی ترقی کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی،8 ماہ میں پاکستان 8 برس پیچھے دھکیل دیاگیا، سعدرفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سونامی ملکی ترقی کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی،8 ماہ میں پاکستان 8 برس پیچھے دھکیل دیاگیا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معیشت نفرت اورانتقام کی چتامیں جلائی جارہی ہے، حکمران کنٹرول مخالفین کی آوازیں کچلناچاہتے ہیں ،اپوزیشن کاسرقلم کرنے کے چکرمیں معیشت تباہ کردی۔ان کا کہناتھا کہ انتقام آمیزاحتساب معیشت اورجمہوریت کولے ڈوبے گا،معاشی مسائل کے حل کیلئے نفرت کوبالائے طاق رکھناہوگا۔