واجبات عدم ادائیگی کیس: فیصل واوڈا 17 مئی کو ہائیکورٹ طلب

واجبات عدم ادائیگی کیس: فیصل واوڈا 17 مئی کو ہائیکورٹ طلب
واجبات عدم ادائیگی کیس: فیصل واوڈا 17 مئی کو ہائیکورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف سعودی نجی لیزنگ کمپنی کے واجبات ادائیگی کے مقدمہ میں سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر کو 17مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،بتایاگیا ہے کہ  وفاقی وزیر آبی وسائل کو سمن جاری کرنے کا ایک اشتہار قومی اخبارات میں شائع کرایا ہے جس میں ان کے والد کو بھی بطور ضامن اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نوٹس پر  عدالت میں حاضر نہ ہونے اور تعمیل نہ کرنے کی صورت میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ فیصل واوڈا سمیت دیگر افراد کے خلاف نجی لیزنگ کمپنی نے 12کروڑ روپے واجبات ادائیگی کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔ وفاقی وزیر واوڈا مذکورہ مقدمہ میں بطور ضامن ورہن شامل ہیں۔ اسسٹنٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق سعودی لیزنگ کمپنی نے عمر واوڈا اور فیصل واوڈا کے خلاف 12 کروڑ 28لاکھ 92ہزار 527 روپے وصولی کیلئے مقدمہ دائر کررکھا ہے۔اس مقدمے کی مدعی سعودی پاک لیزنگ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ان افراد سے بطور ضامن ۱۲ کروڑ ۲۸ لاکھ ۹۲ ہزار روپے وصول کرنے ہیں جو ان کی کمپنی میسرز او وی کنسٹرکشن نے لیے تھے ۔کمپنی مبینہ طور پر ڈیفالٹر ہے جس کے ضامن عمر ووڈا اور ان کے بیٹے فیصل ووڈا ہیں ۔