پاکستان کو 2ارب 80کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

پاکستان کو 2ارب 80کروڑ ڈالر دینے کا اعلان
 پاکستان کو 2ارب 80کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک بجلی کی پیداوار، تقسیم و ترسیل اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو دو ارب اسی کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔اے ڈی بی کا کہنا ہے بڑھتے کرنٹ اکاونٹ اور مالی خسارے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو معاشی اصلاحات کرنا ہوں گی۔اے ڈی بی نے فیکٹ شیٹ جاری کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے زرمبادلہ کے گرتے ذخائر مالی اور کرنٹ اکانٹ خسارہ، بیرونی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے باعث پاکستان کو بیرونی مالی امداد کی ضرورت ہے۔پاکستان انتظامی صورتحال بہتر بنائے برآمدات میں اضافے پر توجہ دے اور سرکاری اداروں کی بہتری اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی سے پیداوار اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔

اقتصادی استحکام کیلئے بینک میکرو اکنامک اور اسٹرکچرل ریفارمز میں پاکستان کی مدد کرے گا،ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا ہے پاکستان کی شرح نمو کے امکانات سی پیک اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے زیراثر رہیں گے ، پاکستان بہتر گورننس، ایکسپورٹ بڑھانے ، اداروں کو استحکام دیناجاری رکھے ،حکومت زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور قرضوں کی بڑھتی ذمے داریوں کیلئے اقدامات کرے ،حکومت سرمایہ کاری و پیداوار بڑھانے کیلئے کاروباری وریگولیٹری ماحول بہتر بنائے ،اے ڈی بی حکومت کے بیرونی قرضوں و بیلنس آف پیمنٹ کیلئے پاکستان کو سپورٹ دیتارہے گا۔