جعلی اکاﺅنٹس کیس،نیب راولپنڈی نے ڈائریکٹر پرتھیسنون کمپنی اقبال خان نوری کو گرفتار کرلیا

جعلی اکاﺅنٹس کیس،نیب راولپنڈی نے ڈائریکٹر پرتھیسنون کمپنی اقبال خان نوری ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،نیب راولپنڈی نے ڈائریکٹر پرتھیسنون کمپنی اقبال خان نوری کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب راولپنڈی نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ڈائریکٹر پرتھیسنون کمپنی اقبال خان نوری کو گرفتار کرلیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ڈائریکٹر پرتھیسنون کمپنی اقبال خان نوری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم پر پرتھیسنون کمپنی کیلئے لئے گئے قرضے غیرقانونی طور پر بڑھانے کا الزام ہے ،قرضے کو غیرقانونی طور پر ڈیڑھ ارب سے ساڑھے 3 ارب تک بڑھایا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال خان نوری جعلی اکاﺅنٹس کیس کا اہم ملزم ہے،پرتھیسنون پارک لین کمپنی کی ذیلی کمپنی ہے ،ملزم نے ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ نیشنل بینک اور سمٹ بینک سے لینے میں اہم کردار ادا کیا۔