اثاثہ جات ریفرنس، نیب نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کو پھر طلب کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کو پھر طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 22 اپریل کو پھر طلب کرلیا ہے، لیگی رہنما کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے ،نیب نے حمزہ شہباز کو تسلی بخش جوابات نہ دینے پر دوبارہ طلب کیا ہے ۔