اسلام آبادہائیکورٹ، آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر پولو گراﺅنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس کا ریکارڈ طلب

اسلام آبادہائیکورٹ، آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر پولو گراﺅنڈ ...
اسلام آبادہائیکورٹ، آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر پولو گراﺅنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیل پرپولو گراﺅنڈاور ارسس ٹریکٹر ریفرنس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی پولو گراﺅنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کواین آراوکافائدہ دیاگیاتھا،سپریم کورٹ نے این آراوبعدمیں کالعدم قراردیا،جہانزیب بھروانہ نے کہا کہ اس وقت تک آصف زرداری صدرپاکستان بن چکے تھے،آصف زرداری کی بریت کافیصلہ 2014 میں چیلنج کیاتھا،نیب نے کہا کہ شواہدریکارڈکیے بغیربریت کی درخواست نہیں سنی جاسکتی تھی،عدالت نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت نے پھرکیوں ان کی بریت کی درخواست سنی؟نیب نے کہا کہ احتساب عدالت نے کہہ دیاکہ ٹرائل چلاناوقت کاضیاع ہوگا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت نے ایساکیوں کہاتھا؟آپ کے ریفرنس میں ملزم پرالزام کیاتھا؟کیاآپ کوتیاری کیلئے کچھ وقت چاہئے؟نیب نے کہاکہ ہائیکورٹ نے 2016 میں مقدمے کامکمل ریکارڈطلب کیاتھا،ہمیں ابھی تک کیسزکاریکارڈنہیں مل سکا،اگرریکارڈمل جائے تو زیادہ بہترہوگا،عدالت نے ریفرنسزکاریکارڈطلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ ریکارڈکی مکمل پیپربکس تیارکرکے کیس دوبارہ مقررکیاجائے،اسلام ا?بادہائیکورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔