وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔“
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے،جس میں وہ باضابطہ اعلان کریں گے۔