اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان ،حکومت کا مشیر خزانہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان ،حکومت کا مشیر خزانہ کیلئے مختلف ...
اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان ،حکومت کا مشیر خزانہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد مشیر خزانہ کیلئے شوکت ترین، حفیظ پاشا ،ڈاکٹر عشرت حسین اور سلمان شاہ کے ناموں پر غور کیا شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے مشیر خزانہ کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیاہے ،حکومت کی جانب سے جن ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں شوکت ترین، حفیظ پاشا ،ڈاکٹر عشرت حسین اور سلمان شاہ شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت ترین مشیر خزانہ کے مضبوط امیدوارتصور کئے جارہے ہیں ،شوکت ترین عہدہ قبول کرنے سے پہلے نیب مقدمات سے خود کو کلیئر کرواناچاہتے ہیں ۔

جبکہ معروف اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین مشیر خزانہ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر حفیظ شیخ، شوکت ترین کے نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین تاجر برادری اور دیگر اداروں جیساکہ آئی ایم ایف کیلئے قابل قبول شخصیت ہیں کیونکہ شوکت ترین نیب کیسز کی زد میں ہیں ۔