”عمران خان اتنا ہی بچہ ہے تو یہ۔۔۔“ اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے اعلان پر ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں

”عمران خان اتنا ہی بچہ ہے تو یہ۔۔۔“ اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے اعلان ...
”عمران خان اتنا ہی بچہ ہے تو یہ۔۔۔“ اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے اعلان پر ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ عمران خان اچھا اور ان کی ٹیم بری ہونے کا تاثر غیر حقیقی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ریحام خان نے لکھا ”اگر کوئی کاروبار ناکام ہو جائے تو اس کے چیف ایگزیکٹو کو ذمہ داری لینا پڑتی ہے۔ یہ تاثر کہ عمران خان بہت اچھا ہے لیکن ان کی کابینہ، وزراءاعلیٰ اور اردگرد کا نیٹ ورک کرپٹ ہے، غیر حقیقی ہے۔ ان تمام نااہل اور کرپٹ لوگوں نے عہدے کس نے دئیے؟ اور اگر وزیراعظم اتنا ہی بچہ ہے تو یہ بہت ہی خطرناک بات ہے۔“

مزید :

قومی -