پی سی بی میں ’بغاوت‘ کے بعد گورننگ بورڈ کا ایک رکن معطل مگر کون ؟ اہم خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مس کنڈکٹ کی درخواست موصول ہونے پر گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کو معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نعمان بٹ کے خلاف مس کنڈکٹ کی درخواست ایک رکن کی جانب سے موصول ہوئی اور ان پر پر حساس دستاویزات میڈیا سے شیئر کرنے اور چیئرمین پی سی بی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان کے مطابق نعمان بٹ کو گورننگ بورڈ کے کسی اجلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی، پی سی بی نے قانون کے مطابق نعمان بٹ کا معاملہ آزادانہ ایڈجوڈیکٹر کو بھیج دیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ نعمان بٹ پی سی بی قوانین کے مطابق پریس کانفرنس کرنے کے اہل نہیں تھے۔دوسری جانب ماہر قانون شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بغیر کسی رکن کی معطلی خلاف آئین ہے، اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔