محمد عامر کی ورلڈ کپ سے چھٹی، ان کی جگہ کس کو ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے؟ خبر آگئی

محمد عامر کی ورلڈ کپ سے چھٹی، ان کی جگہ کس کو ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے؟ خبر ...
محمد عامر کی ورلڈ کپ سے چھٹی، ان کی جگہ کس کو ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے؟ خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سٹار باﺅلر محمد عامر کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ جنید خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک پریس کانفرنس میں ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کپتان اور کوچ نے اپنا ووٹ محمد عامر کے حق میں دیا ہے تاہم جیو نیوز کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے باﺅلر جنید خان ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ علاوہ ازیں تیسرے اوپنر کے طور پر عابد علی کی شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شعیب ملک کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ عماد وسیم بھی سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -